- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید، 48 زخمی
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی

نویں جماعت میں انرولمنٹ کے لیے عمر کی حد 14 سے کم کرکے 12 سال کردی گئی (فوٹو، فائل)
کراچی: پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان فورم انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمینز(آئی بی سی سی) نے کیمبرج کی طرز پر ملک بھر میں پرائیویٹ طلبا کو بھی سائنس کے مضامین سے میٹرک کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں پہلی بار میٹرک سائنس گروپ کو پرائیویٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب طلبہ اسکولوں میں داخلہ لیے بغیر پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے انرولمنٹ کراکے ملک کے کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی بورڈ سے میٹرک سائنس کا امتحان دے سکیں گے۔ مزید براں نویں جماعت میں انرولمنٹ کے لیے عمر کی حد 14 سے کم کرکے 12 سال کردی گئی ہے۔
پرائیویٹ طلبہ کو سائنس کے مضامین سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے کی اجازت دینے کی سفارش ضیاء الدین یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر انصار کی جانب سے کی گئی تھی جس میں سے فی الحال میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ انٹر کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا دی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
سیکریٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی طالب علم پاکستان کے کسی بھی تعلیمی بورڈ سے پرائیویٹ بنیادوں پر انرولڈ ہوکر میٹرک سائنس کا امتحان دے سکتا ہے مذکورہ اجلاس کے منٹس کی منظوری کے ساتھ ہی ہم فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔