- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
فکسنگ کیس: کمیٹی نے کل شعیب ملک کو طلب کرلیا

باسط علی سے بھی تفصیلات جانی جائیں گی،عمران نذیر اور بلاول کے بیانات ریکارڈ۔ فوٹو: پی سی بی/فائل
لاہور: میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے عمران نذیر اور بلاول بھٹی کے بیانات ریکارڈ کرلیے، پیر کو شعیب ملک سمیت مزید 4کرکٹرز کو بلایا جائیگا،حتمی رپورٹ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی، سرفراز نواز اور دیگر نے قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ فکسڈ ہونے کا الزام لگایا تھا، جس پر شعیب ملک الیون کا شدید احتجاج بھی سامنے آیا،ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر کوارٹر فائنل میں حصہ لیا، اس حوالے سے شام کو پریس کانفرنس کا بھی اعلان گیا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے فون پر شعیب ملک نے تفصیلی بات چیت سے گریز کیا، انھوں نے صرف اتنا کہا کہ ’’کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن ملک کی عزت کے خاطر خاموش رہوں گا، اب فیصلہ بورڈ ہی کرے گا‘‘۔
بعد ازاں پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کیلیے 3رکنی کمیٹی قائم کردی جس میں شفیق پاپا،کرنل(ر) وسیم اور علی نقوی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے میچ کے ویڈیوز غور سے دیکھنے کے بعد عمران نذیر اور بلاول بھٹی کے بیانات ریکارڈ کرلیے، شعیب ملک سمیت مزید 4 کرکٹرز کو پیر کے روز طلب کیا گیا ہے، میچ ریفری اور باسط علی سے بھی تفصیلات جاننے کے بعد فکسنگ الزامات کا ہر پہلوسے جائزہ لے کر ایک ہفتے میں رپورٹ پی سی بی حکام کے حوالے کردی جائے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔