شمالی وزیرستان کو 6 ہفتوں میں دہشتگردوں سے پاک کردیا جائے گا، عسکری حکام

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2014
 شمالی وزیرستان میں چھپے دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف آپریشن ہوگا، عسکری حکام   فوٹو: رائٹرز/فائل

شمالی وزیرستان میں چھپے دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف آپریشن ہوگا، عسکری حکام فوٹو: رائٹرز/فائل

راولپنڈی: عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی صورت میں علاقے کو 6 ہفتوں میں دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور شمالی وزیرستان میں سوات طرز کا آپریشن کر کے علاقے کو 6 ہفتوں میں کلیئر کردیا جائے گا، عسکری حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چھپے دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف آپریشن ہوگا اور طالبان کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔