کنیریا کے انگلش بورڈ کیخلاف کیس کی سماعت لندن ہائیکورٹ میں شروع

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 فروری 2014
 ای سی بی نے فکسنگ کے الزام میں دانش کنیریا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند کررکھے ہیں.
فوٹو: اے ایف پی/فائل

ای سی بی نے فکسنگ کے الزام میں دانش کنیریا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند کررکھے ہیں. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لندن: لیگ اسپنر دانش کنیریا کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس کی سماعت لندن ہائیکورٹ میں شروع ہوگئی۔

گذشتہ روز جسٹس اینڈریو اسمتھ نے بند دروازوں کے پیچھے تفصیلات سنیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ثالثی کے مقدمے کی سماعت کررہے ہیں ، ایسے کیسز کی عام طور پر پرائیویٹ سماعت ہوتی ہے، اس لیے تفصیلات عوام میں نہیں آئیں گے۔ یاد رہے کہ ای سی بی نے فکسنگ کے الزام میں دانش کنیریا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند کررکھے ہیں، اپیل مسترد ہونے کے بعد کنیریا نے ای سی بی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔