کنگنا رناوت کا پھرہندوانتہاپسندی کا مظاہرہمتنازع ’کشمیرفائلز‘کی تعریفیں

متنازع فلم ’کشمیرفائلز‘ میں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کیخلاف زہراگلا گیا ہے


ویب ڈیسک March 21, 2022
کشمیرفائلز میں حقیقت دکھائی گئی ہے،کنگنا رناوت:فوٹو:فائل

ROME: بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیرپربنی متنازع فلم' کشمیرفائلز' کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھرہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے متعلق متنازع فلم' کشمیرفائلز' کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے فلم 'کشمیرفائلز' میں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے خلاف زہراگلا گیا ہے۔

کنگنا رناوت نے بیان میں ' کشمیرفائلز' کوبھارت کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے کمائی کے حوالے سے ساری بالی وڈ فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا۔آج ہرکوئی کشمیرفائلز کی بات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی سنیما میں فلم ''کشمیر فائلز'' کی نمائش کے دوران''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے

کنگنا رناوت نے متنازع فلم کی تعریف نہ کرنے پر بالی وڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حقیقی فلم کی بڑی کامیابی پربالی وڈ کوسانپ سونگھ گیا ہے اوروہاں سے کوئی ردعمل نہیں آرہا۔

حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم ' کشمیرفائلز' میں کشمیری مسلمانوں کودہشتگرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا۔

بھارت کے مختلف علاقوں میں فلم کیخلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں