گرین کیپس ریورس سوئنگ کا سامنا کرنے کو تیار

نیٹس میں خاص طور پر اس حربے کو ناکام بنانے کی بھرپورپریکٹس کی، بابراعظم


Sports Reporter March 21, 2022
نیٹس میں خاص طور پر اس حربے کو ناکام بنانے کی بھرپورپریکٹس کی، بابراعظم۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گرین کیپس ریورس سوئنگ کے حربے ناکام بنانے کی تیاری کرلی۔

ورچوئل میڈیا کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تجربہ کار آسٹریلوی پیسرز کی ریورس سوئنگ کا سامنا کرنے کیلیے خصوصی تیاری کی، نیٹ میں گیند کی ایک طرف سے ٹیپ ہٹاکر بیٹنگ پریکٹس کی گئی، پچز اور کنڈیشنز بھی دونوں ٹیموں کیلیے ایک جیسی تھیں، اگر مثبت سوچا جائے تو ڈیڈ پچز کی بات کرنے کے بجائے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے مہمان ٹیم کی تجربہ کار بولنگ لائن کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا۔

رن ریٹ کے حوالے سے ہونے والی تنقید کے سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ اچھا کریں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور اچھا نہ کریں تب بھی ہوتی ہے، ہم تنقید کو منفی نہیں لیتے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، رن ریٹ میچ کی صورتحال کے مطابق ہوتا ہے، میدان میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ کس انداز میں بیٹنگ بنانا ہے، کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ ایک سیشن میں کم تو دوسرے بہت زیادہ رنز بن جاتے ہیں، رن ریٹ اتنا سلو نہیں ہے، سب کچھ ٹیم پلان کے مطابق ہی کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہوم گرآنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ کھیلنے کا ایک الگ احساس ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں