ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 183 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


Staff Reporter March 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 183 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رحجان اور غیر یقینی معاشی وسیاسی صورت حال کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی۔ جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے اوپن ریٹ 183روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے معاملات طول اختیار کرنے اور طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے سے روپے کی قدر آج بھی تنزلی سے دوچار رہی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کی درآمدات کی مد میں ادائیگیوں اور دیگر اشیاء کی درآمدات کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب بڑھ گئی ہے جبکہ ذرمبادلہ کے ذخائر بھی گذشتہ کئی ہفتوں سے تنزلی کا شکار ہیں جو مارکیٹ میں روپیہ کی قدرپر دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

ان ساری وجوہات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 49پیسے بڑھ کر 181.73روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 183روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں