مارنس لبوشین نے صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی

پاکستان کے خلاف مسلسل تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک March 21, 2022
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین صفر پر آوٹ ہونے کے بعد واپس ڈریسنگ روم جاتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

PESHAWAR/ لاہور: آسٹریلوی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئر میں پاکستان کے خلاف مسلسل تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

مارنس لبوشین لاہور میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ وہ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی بلے باز اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور تینوں مرتبہ پاکستان کے باولرز کا شکار بنے۔



اس سے قبل، اکتوبر 2018 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی مارنس لبوشین صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور انکی وکٹ بلال آصف نے حاصل کی تھی۔

مارنس لبوشین نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے جبکہ سب سے زیادہ 185 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں