بے نظیر قتل کیس: مزید 5 گواہوں کے سمن جاری، سماعت ملتوی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 23 فروری 2014
ملزم رفاقت کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
فوٹو: فائل

ملزم رفاقت کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

ہفتے کو ملزمان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، وکلا کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ بارکے انتخابات ہیں اس لیے وکلا پیش نہیں ہوسکتے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر مزید5 گواہان کے سمن بھی جاری کر دیے۔ سماعت اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں کی گئی گرفتار ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید کو بھی پیش کیا گیا تھا، ملزم رفاقت کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔