لاہور: سمن آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادزخمی ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2014
زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: سمن آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آبادمیں صومی گجر نامی شخص نے شراب کے نشے میں دھت دیرینہ رنجش پرساتھیوں کے ساتھ مل کر محلے داروں محمد عامر،محمد اسلم ،محمد عمران اور سعید منظور کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار ریاست عامر اوران کا تیسرا ساتھی موقع پر پہنچے تو ملزم نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں کانسٹیبل زخمی ہوگئے،زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم صومی گجر اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کا دوسرے فریق سے تنازعہ چل رہا ہے اور آج اس نے دوسری پارٹی کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔