طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے پر یونیورسٹی کے ملازم کو قید کی سزا

ملزم نے 2015 سے اب تک 400 سے زائد خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں


ویب ڈیسک March 22, 2022
ملزم کا تعلق چین سے ہے، فوٹو: ٹویٹر

ISLAMABAD: سنگاپور میں ایک یونیورسٹی کے ملازم کو طالبات اور خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے جرم میں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ننیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے 30 سالہ ملازم گوو زیہونگ جامعہ اور سڑکوں پر اسکرٹ یا تنگ پاجامے پہن کر گھومنے والی 400 طالبات اور خواتین کی نازیبا تصاویر بنائیں۔

گوو زیہونگ کی شکار زیادہ تر وہ خواتین اور طالبات ہوئیں جو جم جاتی تھیں یا یوگا کلاسیں لیتی تھیں۔ وہ اپنے شکار کی ویڈیوز اور تصاویر کو ایک ہارڈ ڈسک اور لیپ ٹاپ میں محفوظ کرتا تھا جو پولیس نے برآمد کرلیں۔

ملزم کو راہگیروں نے اس وقت دبوچ لیا تھا جب وہ اپنے موبائل کا کیمرہ آن کرکے اسکرٹ پہنیں ایک لڑکی کے نہایت نزدیک چل رہا تھا۔ راہگیروں نے ملزم کا موبائل چھین کر دیکھا تو اس میں ہزاروں نامناسب تصاویر اور ویڈیوز تھیں۔

ملزم کا تعلق چین سے ہے اور اس نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ یہ کام 2015 سے کر رہا ہے تاہم کبھی یہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل نہیں کیں۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں