چین نے سی پیک کو فراہم کی گئی پاک فوج کی سیکیورٹی کو سراہا ہے آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی


ویب ڈیسک March 24, 2022
—فوٹو: ریڈیو پاکستان

ISLAMABAD: راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جہنوں نے پاک فوج کی جانب سے سی پیک کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ چین جامع خوشحالی پر یقین رکھتا ہے، پاک چین تعلقات نظریات کے یکسانیت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ دنیا کو علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

علاوہ ازیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے جنر قمر جاوید باجوہ نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا تاکہ خطے میں امن کے لیے ضروری ابھرتے ہوئے چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔

انہوں نے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور چین کی حمایت جاری رکھنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں