فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 24, 2022
وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو نون لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم نون لیگ کی Subsidiary ہے، وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان کا ووٹ انفرادی حق ہے سیاسی جماعت کا نہیں، سپریم کورٹ بار

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں