صوفی بزرگ  لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے  دوران 10 زائرین جاں بحق

زائرین گرمی اور بیماری کے سبب جاں بحق ہوئے، ایدھی زرائع


ویب ڈیسک March 24, 2022
زائرین گرمی اور بیماری کے سبب جاں بحق ہوئے، ایدھی زرائع۔

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر تین روز کے دوران ایک خاتون سمیت دس زائرین جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون میں جاری مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر تین روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے، مرنے والوں کی کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں