- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
ڈاکٹر سراج میمن ایک بار پھر جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

(فوٹو فائل)
کراچی: وزیر اعلی سندھ نے ایم بی بی ایس ڈاکٹر امجد سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، جسے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ نے عدالتی احکامات پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز 4 روز قبل دوبارہ کیے تھے۔ اس سے قبل یہ انٹرویوز تلاش کمیٹی لے چکی تھی اور پہلے لیے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ نے 67 مارکس لے کر دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر سراج میمن کو وائس چانسلر مقرر کردیا تھا جبکہ 70 مارکس لے کر پہلے نمبر پر آنے والی امیدوار ڈاکٹر لبنی بیگ کو نظر انداز کردیا تھا۔
سرچ کمیٹی کی جانب سے لیے گئے اس انٹرویو میں ڈاکٹر خواجہ مصطفی قادری کو 48 مارکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود وائس چانسلر نہ بنائے جانے کے سبب ڈاکٹر لبنی بیگ عدالت چلی گئی تھیں، جس کے بعد عدالت نے پہلے ڈاکٹر سراج میمن کی بحیثیت وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا اور ازاں بعد اس تقرری کو ہی کالعدم کرتے ہوئے 30 روز میں تینوں امیدواروں کے دوبارہ انٹرویوز کے احکامات جاری کیے تھے، جس کی روشنی میں اب دوبارہ انٹرویوز لیے گئے اور ایک بار پھر ڈاکٹر سراج میمن کا بطور وائس چانسلر تقرر کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔