منحرف رکن احمد حسین ڈیہڑ کا الزامات کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا عندیہ

میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں میرے مطالبات تسلیم کریں، احمد حسین دیہڑ


ویب ڈیسک March 25, 2022
میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں میرے مطالبات تسلیم کریں، احمد حسین دیہڑ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے میرے اوپر جو پیسوں کے الزام لگائے ، گھر پر حملہ کیا اس پر بہت دکھی ہوں، اور ان الزامات پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ حکومت میں واپسی کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے، اسلام آباد میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پی ٹی آئی میں واپسی ہوگئی ہے، تحفظات ختم ہو گئے ہیں۔ جس پر احمد حسین ڈیہڑ نے جواب دیا کہ ابھی جاری ہے اور بات ہو رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے یا حکومت کا۔ جس پر احمد حسین دیہڑ نے جواب دیا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میں انشاء اللہ حکومت کا ساتھ دوں گا، میرے کچھ مسائل ہیں جو عمران خان نے حل کرنے ہیں، وہ حل ہو رہے ہیں، میرے پانچ مطالبات ہیں سارے غریب سے متعلق ہیں، میں وزیراعظم سے اس وقت ملوں گا جب میرے مطالبات پورے ہوں گے۔

احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جو پیسوں کے الزام لگائے، گھر پر حملہ کیا اس پر بہت دکھی ہوں، میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کا سوچ رہا ہوں، میرے پارٹی کے ساتھ ہوں، عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے مطالبات تسلیم کریں، میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں