کراچی میں گرمی کا پارہ 395 ڈگری ریکارڈ سمندری ہوائیں معطل رہیں گی

گرمی کی موجودہ لہر کئی دن برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter March 25, 2022
گرمی کی موجودہ لہر کئی دن برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات (فوٹو: ٹوئٹر)

جمعہ کو شہر کا موسم گرم و مرطوب رہا، گرمی کا پارہ 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج سے سمندری ہوائیں معطل رہیں گی تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی نئی لہر کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، جمعہ کو مطلع گرم و مرطوب رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 24.5 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ہفتہ اور اتوار کو شہر کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، صبح سے دوپہر کے درمیان سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہنے جبکہ بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثرا نداز رہ سکتی ہیں جس کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ ہیٹ ویو کے لیے درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھنے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنے اور سمندری ہواؤں کی مسلسل کئی روز تک بندش جیسی وجوہات شامل ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں