جاوید قاضی کا قتل، غیر معینہ مدت تک احتجاج آج شروع ہوگا

اسٹاف رپورٹر  پير 24 فروری 2014
بلدیاتی اسپتالوں میں او پی ڈی بند، کے ایم ڈی سی میں تدریس معطل اور امتحانات ملتوی۔ فوٹو: فائل

بلدیاتی اسپتالوں میں او پی ڈی بند، کے ایم ڈی سی میں تدریس معطل اور امتحانات ملتوی۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروفیسرآف پیتھالوجی اورکراچی یونیورسٹی کے ڈین آف میڈیسن پروفیسر جاوید قاضی کے قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کیخلاف آج سے غیر معینہ مدت تک کیلیے احتجاج شروع کیاجائے گا جس میں بلدیہ عظمی کے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ اف کارڈک سینٹر سمیت دیگر اسپتالوں میں اوپی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیاجائیگا۔

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں آج سے تدریسی عمل معطل رکھاجائے گا اور تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے جائیں گے، پیر کوکراچی ایڈمنسٹریٹرکے دفتر سوک سینٹرکے سامنے کالج کے اساتذہ سمیت طالب علم بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔