ہوم سیریز عبداللہ شفیق نے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

 سب سے زیادہ 397 رنز بنائے،بابرنے 390 کا مجموعہ پایا،فواد عالم ناکام


Sports Desk March 26, 2022
 سب سے زیادہ 397 رنز بنائے،بابرنے 390 کا مجموعہ پایا،فواد عالم ناکام ۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں عبداللہ شفیق نے صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف 6 اننگز میں ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے سب سے زیادہ 397 رنز بنائے، اوپنرکی بہترین کاوش 136 رنز ناٹ آؤٹ شمار ہوئی، انھوں نے 2 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں، عبداللہ شفیق کی اوسط 79.40 رہی۔

کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پررہے، انھوں نے 78 کی اوسط سے 390 رنز بنائے،بابر نے کراچی ٹیسٹ میں 196رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ امام الحق نے سیریز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 370 رنز اسکور کیے، ان کی ایوریج 74 اور 157 رنز بہترین کاوش شمار ہوئی۔

اظہر علی نے سیریز کے دوران ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا،انھوں نے 60 کی اوسط سے 300 رنز بنائے، ان کی بہترین اننگز 185 رنز رہی۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں شریک رہے، انھوں نے 46.66 کی اوسط سے 140 رنز اسکور کیے، اس میں 104 ناٹ آؤٹ کی اننگز بھی شامل رہی،رضوان نے ایک ففٹی بھی بنائی۔

فواد عالم کا بیٹ خاموش رہا، وہ 3 میچز کی 4 اننگز میں صرف 33 رنز بنا سکے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے واحد میچ میں 4 رنز بنائے۔نعمان علی 21، شاہین شاہ آفریدی 24 اور ساجد خان 41 رنز بنا سکے،حسن علی نے 13 رنز اسکور کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں