وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے کانٹے دار میچز ہوں گے مچل مارش

وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے، آسٹریلوی آل راؤنڈر


Sports Reporter March 26, 2022
وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے. فوٹو : اے ایف پی

PARIS/ LONDON: آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے اس لیے کانٹے دار میچز ہوں گے۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے قبل ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ابھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور طویل فارمیٹ کے مقابلوں میں زبردست کرکٹ ہوئی، آخری میچ کے آخری روز سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوا۔

مچل مارش نے کہا کہ پاکستان میں اپنے قیام اور کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں، یہاں کی عوام اس کھیل سے محبت کرتی ہے، دنیا کی مزید ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے پاکستان کے حوالے سے بہت کچھ بتایا ہے، کوشش ہوگی کہ پاکستان میں اچھی کارکردگی دکھا کر اس سیریز کو یاد گار بناؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں