پی ٹی آئی منحرف ارکان نے پارٹی کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا

ہم پر لگائے گئے اعتراضات بے بنیاد ہیں، ہم نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، منحرف ارکان کا جواب


ویب ڈیسک March 26, 2022
ہم پر لگائے گئے اعتراضات بے بنیاد ہیں، ہم نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، منحرف ارکان کا جواب.

ISLAMABAD: پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26 مارچ تک شوکاز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی، تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے پارٹی کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پی ٹی آی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب میں نور عالم کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں، میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے۔

نور عالم نے کہا کہ میں نے نہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑی ہے اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں، میرے اوپر آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا، شوکاز نوٹس میں لگے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، تمام الزامات غلط ہیں اور ذاتی طور پر پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے بھیجا گیا شوکاز نوٹس بذریہ ڈاک مجھے موصول ہوا، اس شو کاز نوٹس میں آپ کی جانب سے مجھ پر غیرحقیقی چھوٹے اور حقیقت سے عاری نامناسب الزامات لگائے گئے، میں ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، اور اس الزام کی بھی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ میں نے بطور رکن اسمبلی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی کہیں پر یہ نہیں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، میری وابستگی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے جسکی گواہی میڈیا پر میرے تمام دیئے گئے انٹرویو ہیں، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کے جو الزامات لگائے ہیں اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، یہ بات آپ کے علم میں ہے کہ میں نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ حق بات کی، میں عوامی مفاد میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کرتا رہا ہوں۔

منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آٹا، گھی ،دال چینی وغیرہ کی قیمت سبسڈی کے ذریعے 2018 کی قیمتوں کے مطابق کر دیا جائے، بجلی اور گیس کے بل بھرنے کے بعد عام آدمی اور غریب کے پاس بچوں کی فیس اور کھانے کیلئے کچھ نہیں بچتا، نشتر ہسپتال ملتان کے برن سینٹر میں مطلوبہ سہولیات، ڈاکٹر اور دوسرے ضروری آلات اور ساز و سامان دستیاب نہیں، برن سنٹر ملتان میں 6 سال سے کم عمر جلے ہوئے بچوں کو داخل نہیں کیا جاتا اور وہاں صرف پلاسٹک سرجری کا کام ہو رہا ہے، جلے ہوئے بچے نشتر ہسپتال میں بیکٹریا سے بھرے بچوں کے وارڈ میں داخل ہوتے ہیں، میں نے وزیر اعظم اور وزیراعلی کو گورنر ہاؤس والی میٹنگ میں یہ تصاویر دکھائیں مگر انہوں نے توجہ نہ کی، یہ بچے روز محشر سوال کرینگے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ظلم کیا، میرے خلاف آئین کے آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کرنے کا جو آپ نے عندیہ دیا ہے اس کا کوئی جواز نہیں، میں شوکاز نوٹس میں درج الزامات کو یکسر مستردکرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اس میں میری ذاتی طور پر پیش ہو کو جواب دینے کی ضرورت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں