8 ماہ گزرگئے، 5 اہم قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب نہ ہوسکے

تنویر محمود راجہ  پير 24 فروری 2014
بجٹ تجاویز سمیت اہم قانون سازی متاثر، رواں اسمبلی سیشن میں تقرر ہوجائیگا، ذرائع

بجٹ تجاویز سمیت اہم قانون سازی متاثر، رواں اسمبلی سیشن میں تقرر ہوجائیگا، ذرائع

اسلام آباد: 8ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودخزانہ و نجکاری سمیت قومی اسمبلی کی 5 اہم قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب نہ ہوسکا۔

کابینہ ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ، ٹیکسٹائل انڈسٹری اورقواعد وضوابط کی کمیٹیوںکے چیئرمین کا انتخاب نہ ہونے سے بجٹ تجاویز سمیت اہم قانون سازی متاثرہورہی ہے، وزارت پارلیمانی امورکے ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے انتخاب کاعمل قومی اسمبلی کے رواںسیشن کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق کسی وزارت کی کمیٹی کاچیئرمین کمیٹی اراکین کے انتخاب کے 30 دن کے اندر منتخب ہوناضروری ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ2014 میں کچھ ہی عرصہ رہ گیاہے، قائمہ کمیٹی کاکرداراہم ہے جوہروزارت کی قائمہ کمیٹی متعلقہ وزارت کے آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹرترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کی جانچ پڑتال کرتی ہے اوراگرضروری ہو تو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش تجویزکرتی ہے اورقائمہ کمیٹی مالی سال میں زیادہ سے زیادہ یکم مارچ تک سفارشات دے سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔