بالی ووڈ کی وہ پانچ مشہور فلمیں جنہیں شاہ رُخ خان نے ٹھکرادیا تھا
سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر‘ کے ہدایت کار کا پہلا انتخاب شاہ رُخ خان تھے
ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ، کئی ایسی مایہ ناز فلمیں ہوتی ہیں جن کا اسکرپٹ پہلے پہل کسی اور اداکار کو دی گئی ہوتی ہیں لیکن اُس پر کام کرنا کسی اور کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے۔
اس سے قبل آپ کئی اداکاروں کے بارے میں پڑھ چکے ہوں گے جنہوں نے کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہوگا،ہم آج ہم شاہ رخ خان کی بات کریں گے کہ وہ کونسی سپر ہٹ فلمیں تھیں جس میں شاہ رخ خان آغاز پر کام کرنے سے انکار کیا اور پھر اسی فلم میں کام کرنے والے دوسرے اداکار کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔
1) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینئر پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوئی تھی لیکن ان کے انکار پر یہ کردار انیل کپور کے حصے میں آیا۔
2) مُنا بھائی ایم بی بی ایس. . . . جی ہاں! اس فلم میں سنجے دت کے کردار کی شاہ رُخ خان کو پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد سنجے دت کا انتخاب کیاگ یا۔
3) اسی طرح فلم جودا اکبر میں ہریتھک روشن کی جگہ شاہ رخ خان ناظرین کو نظر آتے اگر وہ اس فلم میں کام کرنے کو قبول کرلیتے۔
4) سلمان خان کے پیچھے ڈائریکٹرز کی دوڑیں لگتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں 'ٹائیگر' کے ہدایت کار کا پہلا چناؤ شاہ رُخ خان تھا مگر انہوں نے مصروفیت کی وجہ سے کام کی رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی۔
5) اسی طرح عامر خان کو کیریئر کی بلندیوں پہ پہنچا دینے والی فلم 'لگان' کیلئے بھی ہدایت کار نے شاہ رُخ خان کو آفر کی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔