بھارتی ایٹمی آبدوز پر پاک بحریہ کی تشویش

اسٹاف رپورٹر  پير 24 فروری 2014
کمیٹی کے ارکان کا مشاہدحسین سید کی قیادت میںپاکستان نیوی ڈاک یارڈ، سب میرین سینٹراورکراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس کادورہ،پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

کمیٹی کے ارکان کا مشاہدحسین سید کی قیادت میںپاکستان نیوی ڈاک یارڈ، سب میرین سینٹراورکراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس کادورہ،پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

کراچی: سینیٹ کی 13رکنی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے پاک بحریہ کی کراچی اورساحلی علاقوں میں قائم یونٹس اورتنصیبات کا 3روزہ دورہ کیااورمختلف ترقیاتی کاموں اور اقدام کاجائزہ لیا۔

وفد کی سربراہی  سینیٹر مشاہدحسین سید کررہے تھے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع  کے وفدنے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ، سب میرین سینٹراور کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس کادورہ کیا۔ کمیٹی کوخطے میںابھرتے ہوئے چیلنجزاور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، اقدام اوربنیادی ڈھانچے میںبہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوںپر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفدکو بھارتی بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں خصوصاً ایٹمی آبدوزپر پاک بحریہ کی تشویش، خطے کے امن کودرپیش خطرات اورپاک بحریہ کی خودانحصاری کے حصول کی کاوشوںسے بھی آگاہ کیاگیا۔ کمیٹی نے مستقبل قریب میںبحری بیڑے کامسکن سمجھی جانے والی جناح نیول بیس اورماڑہ کابھی دورہ کیاجہاں انھیںبیس پرکیے جانے والے تعمیراتی اورترقیاتی کاموںسے آگاہ کیاگیا جوبحری بیڑے کے آپریشنزمیں تیزی اوربہتری لانے میںمعاون ثابت ہوں گے۔

وفدکو مکران کوسٹ پرپاک بحریہ کی ترقیاتی کوششوں اوروہاں بسنے والی بلوچ آبادی کی بہبودکے لیے کیے جانے والے اقدام پربھی بریفنگ دی گئی۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ کے دورے کے دوران کمیٹی کوان سہولیات سے بھی آگاہ کیاگیا جوپاک بحریہ کیڈٹس کوفراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ کالج کومکران کوسٹ پربہترین ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے درجے تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی منصوبہ بندی کی بھی مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ کمیٹی کو اس امرسے بھی آگاہ کیاگیا کہ پاک بحریہ مقامی بلوچ آبادی اوربالخصوص ساحلی پٹی پربسنے والے افرادکو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔ وفدنے اس سلسلے میںتعمیر کیے جانے والے 100بیڈ پرمشتمل پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ کابھی دورہ کیا۔ کمیٹی کوحالیہ زلزلے کے دوران آواران میںپاک بحریہ کے ریسکیوآپریشن اور بحالی کے اقدام سے بھی آگاہ کیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔