برطانیہ میں 500 سائیکلیں چرانے والا شخص گرفتار

تمام سائیکلیں ایک کھلے میدان میں اس طرح رکھی ہیں کہ گوگل میپ سےبھی دکھائی دیتی ہیں


ویب ڈیسک March 29, 2022
برطانوی پولیس نے 500 سائیکل چرانے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے پانچ برس سے سائیکلوں کا ایسا ڈھیر لگا رکھا تھا جو گوگل مییپ سے بھی دکھائی دیتا ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

پولیس نے ایک برطانوی شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر لگ بھگ 500 سائیکل چرانے کا الزام ہے۔ تمام سائیکلیں ایک ڈھیر کی صورت میں رکھی گئی ہیں اور وہ گوگل میپ سے بھی دکھائی دیتی ہیں۔

آکسفورڈ شائرکے 54 سالہ شخص پر سائیکلیں چرانے کا الزام ہے اور اس کے گھر کے پاس ہی ایک کھلی جگہ پر سینکڑوں سائیکلیں بھی موجود ہیں جو مٹی سے بے رنگ ہورہی ہیں اور وہاں چوہوں کا راج ہے۔ سائیکلیں گزشتہ پانچ برس میں چراکر جمع کی گئی ہیں اور اب ایک بڑے ڈھیر کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔



پولیس کے مطابق ان سائیکلوں کی اکثریت چوری کی گئی ہے اور اب ان کے مالکان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ شائر کا یہ علاقہ کئی برس سے سائیکل چوری کا ایک بڑا مرکز تھا یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ میں اسے سائیکل سواروں کے لیے بدترین مقام بھی کہا جانے لگا تھا۔

عوام اور خود پولیس بھی حیران ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سائیکل یہاں کیسے جمع ہوئیں، اب تک اسے پر نظر کیوں نہیں گئی اور اگر یہ فروخت نہیں کی گئیں تو پھر اس چوری کا مقصد کیا تھا۔



ایک پڑوسی نے بتایا کہ کئی برس سے سائیکلوں سے بھرا ٹرک رات میں آیا کرتا ہے لیکن ہم نے اس پر توجہ نہیں دی۔ تاہم پڑوسی نے سائیکل چور سےپوچھا کہ اتنی سائیکلیں کس لیے جمع کی گئی ہیں؟ تو اس نے کہا کہا یہ غریب افریقی بچوں کو دی جائیں گی۔ تاہم ایک طویل عرصےبعد بھی یہ سائیکلیں وہیں موجود رہیں۔

تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں