- وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی، تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی جانب سے ضیاالحق، احمد بٹ اور کرامت علی نے انگلینڈ کے 2، 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ فوٹو؛آئی سی سی
دبئی: انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا تاہم اس کے جواب میں پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور میں ہدف مکمل کرلیا۔ پہلے بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے بلے باز پاکستانی بالرز کے سامنے کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹاپ آڈر کے 2 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے تاہم ریان ہگنز نے 52 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا جب کہ کپتان ول رہوڈز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بالنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ضیاالحق، احمد بٹ اور کرامت علی نے انگلینڈ کے 2، 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا جب کہ کامران غلام نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے بلے بازی کا آغاز کیا تو ابتدا میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار رہی تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے آئی سی سی پر اجارہ داری قائم کرنے والے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ بلے بازی کے دوران پاکستان کے سعود شکیل 45، ظفر گوہر 37، امیر حمزہ 35، امام الحق 28 اور احمد بٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی کے لئے کوالیفائی کیا تھا جب کہ ایک دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔