کراچی:اغوا برائے تاوان اورقتل کے جرم میں 3 افراد کو سزائے موت

ویب ڈیسک  پير 24 فروری 2014
تینوں ملزمان نے اگست 2010میں محمد نواز نامی چاولوں کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

تینوں ملزمان نے اگست 2010میں محمد نواز نامی چاولوں کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تاوان کے لئے تاجر کے اغوا اور اس کے قتل کے جرم میں 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شہزاد میمن، شجاعت علی اور محمد فرحان نامی 3 ملزمان پر مقامی تاجر کے اغوا اور تاوان کی وصولی کے باوجود مغوی کو قتل کئے جانے کا جرم ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

واضح رہے کہ تینوں ملزمان نے اگست 2010میں محمد نواز نامی چاولوں کے تاجر کو اغوا کیا تھا تاہم مغوی کی بیوی کی جانب سے 19لاکھ 65 ہزار روپے کی ادائیگی کے باوجود اسے قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔