پنجاب کے اسکول وکالج کیلئے رمضان کے نئے اوقات کار کا اعلان

نئے اوقات کار کے تحت اسکول اور کالج پیر سے جمعرات تک اور ہفتے کے روز صبح 7:30 بجے کھلیں گے


ویب ڈیسک March 31, 2022
جمعے کو شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے ختم ہوگی (فوٹو، فائل)

صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دوران صوبے میں اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں سنگل شفٹ میں چلنے والے اسکول اور کالج پیر سے جمعرات تک اور ہفتے کے روز صبح 7:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 12:30 بجے بند ہوں گے۔

جبکہ لڑکیوں کے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات کار مذکورہ بالا اوقات سے 15 منٹ پہلے ہوں گے۔ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے اسکول اور کالجز صبح 7:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 11:30 بجے بند ہوں گے۔

دوسری جانب ڈبل شفٹ والے اسکولوں اور کالجوں میں جمعرات سے ہفتہ تک اور پیر کے روز صبح کی شفٹ 7:15 بجے شروع ہوگی اور پیر سے دوپہر 11:15 پر ختم ہوگی۔

پنجاب کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک اور ہفتے کے روز 11:30 بجے شروع ہوگی اور سہ پہر 3:30 بجے ختم ہوگی۔ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے ختم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں