فلم میری پہچان،مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، نرما

شوبز رپورٹر  منگل 25 فروری 2014
جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردارجاندارنظرنہیں آتا ،کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی.
فوٹو: فائل

جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردارجاندارنظرنہیں آتا ،کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی. فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ نر ما نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردارجاندارنظرنہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

اپنے ایک بیان میں نرمانے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریزکرتی ہوں جن کوشہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کرحاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔