- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میی ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت- فوٹو : فائل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو کوئی ہراساں نہ کرے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی اور لاپتہ شہری حفیظ بلوچ کی بازیابی درخواست میں وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ چانسلر یونیورسٹی صدر عارف علوی سے توقع ہے کسی بلوچ اسٹوڈنٹ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں عدالت نے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ وائس چانسلر آئندہ جمعہ تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ہدایات جاری کرے کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نا کیا جائے اور یونیورسٹی چانسلر بھی یقینی بنائیں۔
ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ سے ملاقات کرائی گئی لیکن وزیر داخلہ سے میٹنگ نتیجہ خیز نہیں رہی۔
زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کل وزیر داخلہ نے کہا کہ میں کچھ نہیں کر سکتا ایک دن کا مہمان ہوں، قائد اعظم یونیورسٹی وائس چانسلر کو سٹوڈنٹس نے لکھا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ قائد اعظم کے چانسلر سے امید ہے کہ بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔