- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں، شیخ رشید

راولپنڈی میں وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے شیخ رشید کا خطاب۔ (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا فوری انعقاد ووٹ فروخت کرنے والوں کے حساب کے لیے ہے اس لیے ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں۔
راولپنڈی میں وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے کیونکہ پاکستان کی دولت لوٹنے والے عمران کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو عمران خان ہار بھی گیا تو چوک چوراہے میں آئے گا تو بچہ بچہ ساتھ ہے، ڈرنا نہیں چوروں لٹیروں کے ساتھ عمران لڑے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑا تو لوگ پسند نہیں کریں گے، اصلی اور نسلی مشکل میں وقت کھڑا ہوتا ہے راولپنڈی بکنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ میں عمران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ چاہتا تھا نالہ لئی کا بھی افتتاح کرتا مگر شاید یہ لوگوں کو پسند نہیں۔
شیخ رشید نے یونیورسٹی کے لیے 264 ملازمتیں اور 30 کروڑ روپے فنڈ بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں پرسوں مجھے کہاں ہونا ہے لیکن یہ ملازمتیں غریبوں کی بچیوں کو دینی ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی بنانا بڑا مشکل تھا، یونیورسٹی کے لیے ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے جن کو سلام بھی کوئی نہیں کرتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔