رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کیلیے حد مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا. (فوٹو : فائل)

یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا. (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی۔

ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیاء کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی، عوام سستی اشیاء ایک حد تک خرید سکیں گے۔ آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی ماہانہ خریداری کے لیے حد مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز مقرر حد میں سبسڈی والی اشیاء فروحت کریں۔

ایک شخص کو پورے ماہ میں 40 کلو سے زیادہ آٹا نہ دیا جائے جبکہ ایک ماہ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر پانچ کلو سے زیادہ چینی فروحت نہ کی جائے، پانچ کلو سے زیادہ گھی نہ دیا جائے اور دو لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل نہ دیا جائے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مقرر حد سے زیادہ مقدار میں فروحت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گئی۔ رمضان کے دوران سستی اشیاء کی خریداری کرنے والوں کا رش بڑھنے کی توقع ہے، اس لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت سے بچنے کے لیے خریداری کی حد مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔