عامر لیاقت کی سابق بیوی بشریٰ اقبال کو رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد؟

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
سیدہ بشریٰ اقبال نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی فوٹوفائل

سیدہ بشریٰ اقبال نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی فوٹوفائل

کراچی: قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے سابق بیوی بشریٰ اقبال کو رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے۔

عامر لیاقت حسین کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عامر لیاقت اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی ہے اور ساتھ میں عامر لیاقت کا پیغام درج ہے۔

پیغام میں عامر لیاقت نے سیدہ بشری اقبال کو ان کی آنے والی رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے۔ یہ اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم عامر لیاقت کی انسٹااسٹوری پر موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،عامر لیاقت

واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی۔ وہیں دوسری طرف عامر لیاقت کے کچھ ماہ قبل دئیے گئے بیان کے مطابق ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک رواں سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔