20 روپے چرانے کے لئے چورنے3 دکانوں کے تالے توڑ دئیے

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چورکوگرفتارکرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چورکوگرفتارکرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: ایک انوکھی چوری کی واردات میں چورنے لاکھوں روپے چرانے کے بجائے صرف 20 روپے چرا لئے۔

بھارتی ریاست راجھستان  کے علاقے فتح پورکے ایک بازار میں 3 دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کردکاندار پریشان ہوگئے اورپولیس کورپورٹ کردی۔

پولیس اہلکارو ں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 3 دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے نہیں بلکہ صرف 20 روپے ہی چرائے گئے۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے جب چورکوپکڑا گیا تو سب یہ سن کرحیرت زدہ رہ گئے کہ اس نے کرکرے  پاپڑ کھانے کے لئے 20 روپے چرائے تھے۔ چورکا کہنا تھا کہ کرکرے پاپڑ کھانے کا دل چاہ رہا تھا لیکن پیسے نہیں تھے اس لئے چوری کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 روپے چرانے والا کا دماغی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔