حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
حکومت نے اگلے 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے:فوٹو:فائل

حکومت نے اگلے 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے 15 روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے کم اور بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔