مرغی کا گوشت اور ٹماٹر مہنگے یوٹیلٹی اسٹور پر بھی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کو نیا نرخ نامہ فراہم، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600روپے میں فروخت ہونے لگا


ویب ڈیسک April 01, 2022
(فائل : فوٹو)

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے ساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا مہنگا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی خریدار پریشان ہوگئے، شہر بھر میں اشیائے خورو نوش سمیت مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مہنگائی کا جن بے قابو ہونے کی وجہ سے برائلر مرغی سمیت ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا، مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو گرام اور ٹماٹر 80 روپے فی کلوتک فروخت ہونے لگا ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دریں اثنا رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، انتظامیہ نے یوٹیلیٹی اسٹور کو نئے نرخ نامہ میہا کردی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور پر20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں