وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا (فوٹو : فائل)

گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا (فوٹو : فائل)

 لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفی منظور کرلیا گیا جس کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہوگئی جس پر گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفی منظور کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔