- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا گیا
ابوظہبی / تل ابیب: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ
We have concluded talks on a Comprehensive Economic Partnership Agreement with Israel and it is now ready for signature. This milestone deal will build on the historic Abraham Accords and cement one of the world’s most important and promising emerging trading relationships. pic.twitter.com/WgYgJ1YiLD
— د. ثاني الزيودي (@ThaniAlZeyoudi) April 1, 2022
اسرائیل اور امارات کے اعلیٰ حکام کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔
اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب جلد ہی منعقد ہوگئی جس کے بعد یہ تاریخی معاہدہ فوری طور پر نافذالعمل ہوجائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل میں اہم اجلاس؛ امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت 4 عرب ممالک کی شرکت
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے لیے گفت و شنید جاری تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔