اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
معاہدے پر دستخط کی تقریب جلد منعقد ہوگی، فوٹو: فائل

معاہدے پر دستخط کی تقریب جلد منعقد ہوگی، فوٹو: فائل

ابوظہبی / تل ابیب: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں :  عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ 

اسرائیل اور امارات کے اعلیٰ حکام کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب جلد ہی منعقد ہوگئی جس کے بعد یہ تاریخی معاہدہ فوری طور پر نافذالعمل ہوجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل میں اہم اجلاس؛ امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت 4 عرب ممالک کی شرکت 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے لیے گفت و شنید جاری تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔