- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
بلوچستان پاکستان کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

(فوٹو: پی سی بی)
ملتان: کپتان یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پاکستان کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئن ٹیم نے 172 رنز کا آسان ہدف بتیسویں اوور کی دوسری گیند پر محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔10 اوورز میں 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر یاسر شاہ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنر عمران بٹ 28 کے مجموعی اسکور پر خالد عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے تو نوجوان بیٹرز عبدالواحد بنگلزئی اور حسیب اللہ نے دوسری وکٹ کے لیے 77 رنز کی ذمہ دارانہ شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ حسیب اللہ 45 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان عبدالواحد بنگلزئی نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو یاسر شاہ کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
یاسر شاہ نے 10 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹے میں محض 33 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے 2 میڈین اوورز بھی پھینکے۔ انہوں نے کامران غلام، محمد سرور آفریدی، عادل امین اور محمد عمران سینئر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عاکف جاوید اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
کامران غلام 91 گیندوں پر 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی تین بیٹرز میں ریحان آفریدی ناٹ آؤٹ 27،محمد محسن 21 اور عادل امین 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ٹورنامنٹ کی چیمپئن بلوچستان کوپچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ خیبرپختونخوا کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ بلوچستان کے اوپنر حسیب اللہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
بلوچستان کے کپتان یاسر شاہ 24 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر۔ انہی کی ٹیم کے اوپنر حسیب اللہ 614 رنز بناکر بہترین بیٹر قرار پائے۔
خیبرپختونخوا کے محمد حارث کو بہترین وکٹ کیپر قراردیا گیا، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 کیچز پکڑنے کے ساتھ ساتھ 239 رنزبھی اسکور کیے۔
واضح رہے کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تشکیل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان نے کسی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔