وزیراعظم نے فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان سونپ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان دے دیا۔ 

مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا فروغ نسیم نے وزیر قانون اور امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔