چھینہ گروپ کا پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: چھینہ گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ سے چھینہ گروپ کے 14 پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی اور حمایت کا یقین دلایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین میں غضنفر عباس چھنیہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی سردار محی الدین کھوسہ ،کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی اصغر خان لہری شریک تھے۔

بعدازاں چھینہ گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے غیر مشروط حمایت کررہے ہیں‘۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی تھی جس پر حتمی مشاورت کرنے کے لیے گروپ نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔