- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
چھینہ گروپ کا پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کا اعلان
لاہور: چھینہ گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ سے چھینہ گروپ کے 14 پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی اور حمایت کا یقین دلایا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین میں غضنفر عباس چھنیہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی سردار محی الدین کھوسہ ،کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی اصغر خان لہری شریک تھے۔
بعدازاں چھینہ گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے غیر مشروط حمایت کررہے ہیں‘۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی تھی جس پر حتمی مشاورت کرنے کے لیے گروپ نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔