مختلف وارداتوں میں شہری 5 گاڑیوں،لاکھوں روپے سے محروم

نمائندہ ایکسپریس  منگل 25 فروری 2014
لطیف آباد میں آئل ڈپو مالک اور خریداروں سے2لاکھ اور 3 موبائل فونز لوٹ لیے گئے۔
فوٹو: فائل

لطیف آباد میں آئل ڈپو مالک اور خریداروں سے2لاکھ اور 3 موبائل فونز لوٹ لیے گئے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد: لطیف آباد نمبر 11میں آئل ڈپو کے مالک اور 2گاھکوں سے 3 مسلح افراد نے2لاکھ 10 ہزار روپے اور 3 موبائل فونز لوٹ لیے۔

پنیاری تھانے کی حدود نوارنی بستی میں مسلح افراد نے بسکٹ کمپنی کے سیلزمین محمد اقبال سے50 ہزار روپے اور ایک موبائل فون، لطیف آباد نمبر 11 امانی شاہ کالونی میں بینک سے رقم نکلواکر جانے والے وحید اور بابر سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز، لطیف آباد نمبر 6میں مسلح افراد ایاز علی سے 80 ہزار روپے کے انعامی بانڈز اور ایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے لطیف آباد نمبر 7سے محمد آصف اور 12 سیکاشف علی سے موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

جی او آر کالونی ایکسائز آفس کے قریب سے چور محمد آصف کی جیپ، ہالہ ناکا صائمہ پلازہ کے قریب سے جبار اور لطیف آباد نمبر12 سے کلیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے۔ علاوہ ازیں لطیف آباد نمبر 7میں سید نوازش علی کی الیکڑک کی دکان کے تالے توڑ کر چور 40 ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔