- پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
- ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
- دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
- علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
- کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، سحری و افطاری میں بھی مشکلات
- بڑھتی مہنگائی، مردانہ قمیص شلوار سلائی کی اجرت 1500 لی جانے لگی
- مہنگائی، معاشی صورتحال جنگ والی، سیاسی استحکام لانا ہوگا، ایکسپریس فورم
- استعفا دے کر مُکر جانا، پاکستانی عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک
- جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ
- امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد
- حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش
- بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، تین جاں بحق اور چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد
ملک بھر میں ہفتہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک کنذیومر پرائس انڈیکس کے لحاظ سے ماہانہ، ہفتہ وار اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کا رجحان مسلسل جاری ہے ملک حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.79 فیصد رہی ہے جبکہ کنذیومر پرائس اینڈیکس کے لحاظ سے مارچ 2021 کے مقابلے میں مارچ 2022میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہروں کی نسبت دیہات میں مہنگائی کا زیادہ زور رہا، مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی، ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہروں میں چکن 33.63 فیصد، پھل 15.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں خوردنی گھی 8.32 فیصد، پیاز 7.01 فیصد، خوردنی تیل 5.05 فیصد مہنگے ہوئے، شہروں میں ٹماٹر 36.53 فیصد، انڈے 14.75 فیصد اور گندم 4.89 فیصد سستی ہوئی، ایک ماہ کے دوران شہروں میں چینی 1.02 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دیہات میں ایک ماہ کے دوران چکن 33.34 فیصد، پھل 16.67 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ خوردنی تیل 12.35 فیصد اور گھی 10.30 فیصد مہنگا ہوا، دیہات میں ایک ماہ میں ٹماٹر 33.87 فیصد، انڈے 13.97 فیصد اور آلو 3.78 فیصد سستے ہوئیسالانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 158.82 فیصد، خوردنی تیل 63.47 فیصد، گھی 56.43 فیصد مہنگا ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔