- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلیے 25 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گرانٹ کی منظوری دی گئی (فوٹو، فائل)
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایل این جی، ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد کی ضرورت کے پیش نظر وزارت پیٹرولیم کے لیے 25 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا جہاں وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری عبدالرزاق داوٴد، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئرافسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے 828 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اس دوران ضروری اشیا کی قیمتوں کے جاری رجحان، ایل این جی، ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد کی ضرورت کے پیش نظر وزارت پیٹرولیم کیلئے مارچ 2022 سے لے کر جون 2022 تک کی مدت کیلئے 25 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جس کا مقصد پی ایس او کیلئے کیش کے حوالہ سے رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایل این جی و تیل کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔