- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
چشمِ ماروشن، دلِ ماشاد خوش آمدید رمضان الکریم

یہ ہے وہ ماہ مبین، جس کے ہر لمحے میں، ہر زہر کا تریاق چُھپا ہے!فوٹو : فائل
دردِ قلب و نظر کی دوا کرے کوئی!
جانِ افسردہ کا چارہ گر بنے کوئی۔۔۔ !
ہمارے درد کا درمان بنے کوئی۔۔۔!
جیون بھر کے زخموں کی مسیحائی کون کرے گا ۔۔۔ ؟
تشنہ تمناؤں کو آسودہ کیسے اور کون کرے گا۔۔۔ ؟
انسانیت کو موذی وباؤں سے کون پناہ دے گا۔۔۔۔۔۔؟
ہمیں آنے والے خطرات سے کون بچائے گا۔۔۔۔۔۔؟
زندگی کے تپتے صحرا میں کتنے ہی نخلستان دیکھے جو سراب نکلے، افسوس!
کتنے سہانے خواب تھے، جو تعبیر ہونے سے رہ گئے محروم!
کتنی آرزوئیں تھیں جو سینے ہی میں دم توڑ گئیں!
کتنی ہی خواہشات زخم بن کر رِستی رہیں۔۔۔۔۔ نہ جانے کتنی ہی۔۔۔۔۔۔!
دل ایک ویرانہ بن گیا، جس میں سب کچھ خاک ہوا، اس کھنڈر میں اب سسکیوں اور آہوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔! کچھ بھی تو نہیں۔۔۔۔۔!
کیسے ہوگا اس خسارے کا مداوا۔۔۔۔۔؟ کیسے پائے گا یہ جیون، سُکون و قرار!
جائے اماں کوئی نہیں، کوئی بھی تو نہیں، دُور دُور تلک۔۔۔۔۔!
کھو بیٹھے اسے ہم، اب کہاں اسے تلاش کریں۔۔۔۔! آخر کہاں۔۔۔۔؟
کوئی تو جائے اماں ملے! کوئی تو سہارا بنے، کوئی تو تشنگی کو سیراب کرے۔۔۔۔۔!
کوئی ایسا حیات بخش، سُکوں آور ٹھندا میٹھا پانی۔۔۔۔۔۔! آبِ حیات کہیں جسے!
جسے پیتے ہی دُکھ دُور ہوجائیں، غم پاس نہ آئیں، اندھیرے چھٹ جائیں، سحر آئے، روح قرار پائے اور ہر مسامِ جاں معطر ہوجائے۔۔۔ !
اندر کی سُلگتی زمیں آسودگی پائے، راحت کدۂ جاں بن جائے،
لیکن یہ دل افسردہ۔۔ آہ۔۔۔!
یہ جو خالقِ کائنات ہے ناں! وہ خالق و مالک، داتا و پالن ہار جس نے دل کے لیے، ہر مرض کے لیے، جیون بھر کے لیے، ہر دُکھ کے لیے بنائی ہے دوا۔۔۔! جس نے بتایا ہے ہر روگ، ہر سوگ، ہر بھوگ کا مداوا۔۔۔۔!
کبھی سوچا، کبھی جانا کہ وہ دوا کیا ہے۔۔۔۔؟
ہاں! اگر سوچتے تو جان پاتے کہ خالقِ ارض و سماء، جس کا نام ہے تسکینِ دل و جاں!
وہ تو کسی کو بھی مایوس نہیں کرتا، کسی کو بھی نہیں دُھتکارتا کہ اسے ماں سے زیادہ پیار ہے اپنی مخلوق سے، ہاں چاہے کیسی بھی ہو، کج رو نافرمان ہی سہی!
تو بس طے ہوا کہ قرار جاں اور راحتِ قلب و نظر تو بس اسی کا نام جپنے میں ہے!
بس تُو ہی تُو، بس تُو ہی تُو ۔۔۔۔۔۔! میں نہیں، بس تُو ۔۔۔۔۔۔ !
جی! آپ صحیح سمجھے، جی، جی! سب دکھوں کا مداوا ہے۔۔۔ وحی الہی، کلام الہی، راہ ہدایت کا روشن اور تابندہ مینار۔۔۔۔ مینار نُور، قرآں مبیں کہتے ہیں جسے۔۔۔۔!
جو نوید زندگی ہے، جو چراغ راہ ہے، جو دکھی دلوں کا مرہم ہے، جو مایوسی کے اندھیروں میں منبع روشنی ہے، جو راحتِ قلب و نظر ہے، سُکونِ جسم و جاں ہے، جو انسانی روح کو بالیدگی بخشتا ہے۔
تو بس قرآن ہی ہے، کلام ربّی اعلٰی، سُبحان ربّی اعلٰی۔۔۔!
یہی وہ ماہ مبارک و رحمت ہے، جس میں اس نسخۂ کیمیاء قرآن الکریم کو اتارا گیا۔
سال بھر تو ہم دنیا کے جھمیلوں میں جسے بُھولے رہتے ہیں، اسی لیے ہر سال یہ ماہ مقدس نوید زندگی لیے آتا ہے کہ ہمیں بُھولا ہوا سبق یاد دلائے اور بتائے کہ ہمارے سارے روگ، ہمارے سارے سوگ، راحت و سکون میں بدل سکتے ہیں کہ بس اس نسخۂ کیمیا کے عامل بن جائیے۔
پھر آچکا ہے نوید مسرت سنانے، ہماری دنیا اور عاقبت بنانے، ہمارے ہر دکھ کا مداوا۔۔ نیکیوں کا موسم بہار۔۔۔۔ اﷲ کی رحمتوں کی موسلا دھار برسات۔۔۔!
رمضان المبارک، رمضان الکریم۔۔۔۔!
اس درد دل کی دوا لیے، جسے ہم نہ جانے کہاں کہاں تلاش کرتے پھرتے ہیں!
رمضان الکریم! جو ہمیں اپنے خالق و مالک سے رشتہ جوڑ لینے پر اکساتا ہے، اور پھر قرآن حکیم کلام الہی جو خواہشات اور جذبات کے تلاطم میں بہنے سے روکتا، قوت ارادی اور ضبط نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا اور ہمیں پیغام دیتا ہے کہ زندگی خواہشات اور تمناؤں سے مغلوب ہونے کا نام نہیں!
زندگی تو بس رب کے حکم پر تسلیم کا نام ہے۔ تسلیم و رضا ہے زندگی!
رمضان الکریم، اﷲ کا مہمان آئے، اور دل کا کشکول یوں ہی خالی رہ جائے، یہ کم نصیبی نہیں، بدبختی ہے۔۔۔ !
ہمیں تو اس مہمان کو اپنے دل کی بیٹھک میں بٹھانا ہے، نہاں خانۂ دل میں قرآن کے نُور سے سویرا کرنا ہے، جو زخم، غم و اندوہ، آبلہ و شکستہ پائی، دل کے روگ بن گئے ہیں، انہیں دل سے بے دخل کرنا ہے، ایک ایسا انساں بننا ہے جو لامتناہی خواہشوں کا اسیر نہ ہو، بل کہ بہ فضل الہی آپ اپنا محتسب ہو!
اگر ہم نے سُرخ رُو ہونا ہے!
اگر ہم نے راحت پانی ہے !
اگر ہم نے تزکیۂ نفس کرنا ہے!
اگر ہم نے اپنے رب کی رحمتیں سمیٹنی ہیں!
اگر ہم نے ابلیس کو جو مایوسی کا مُبلّغ ہے، کو دھتکارنا اور اسے اپنی زندگی سے بے دخل کرنا ہے۔۔۔۔۔!
اگر ہم نے پھر سے ایک نیا انسان اور ایسا انسان جسے رب نے افضل کیا ہے، بننا ہے تو۔۔!
یہ ہے وہ موقع، سنہری موقع! یہ ہے وہ ماہ مبین، جس کے ہر لمحے میں، ہر زہر کا تریاق چُھپا ہے،
جس کے ہر لمحے میں پوشیدہ ہے زندگی۔۔۔۔۔۔۔!
اور ایسی زندگی، کہ جینا کہیں جسے۔۔۔۔۔! جو ہمیں اپنے پالن ہار سے، اپنے پیارے رب سے جسے ہم بُھول بیٹھے ہیں، ملاتا ہے یہ ماہِ مقدّس۔
فیصلہ تو اب ہم نے کرنا ہے کہ آ پہنچی ہے فیصلہ کن گھڑی
تو بس دیر کیسی۔۔۔۔۔!
اپنا نصیبا جگائیے اور ماہ مقدس کی آغوش میں سما جائیے اور رب کی عنایتوں کا لطف اٹھائیے۔
یقین رکھیے! کامل یقین کہ رب تعالی ہمیں ابلیس کے ہتھکنڈوں سے اپنی امان میں رکھے گا۔ وہی بس وہی ہے ہمارا پالن ہار! ہمارا مالک و مختار، ہمارا کفیل اور ہمارا رب رحیم، بس وہی ہے ہمارے لیے کافی کہ وہ ہمیں اپنی کسی بھی مخلوق کا محتاج و دست نگر نہیں بنائے گا اور بس خود ہی کافی ہوجائے گا۔
یقین رکھیے! کامل یقین کہ ایسا ہی ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔