مہندرا سنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 میں کیچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
دھونی سے قبل کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو اور ڈیوڈ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 200 کیچز تھامے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دھونی سے قبل کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو اور ڈیوڈ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 200 کیچز تھامے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: مہندرا سنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 میں کیچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

40 سالہ دھونی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود نئے ریکارڈز قائم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے ساتویں میچ میں لکھنئو سپر جائنٹس کیخلاف چنئی سپرکنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا، کوئنٹن ڈی کک ان کا 200 واں شکار بنے، دھونی نے اب تک 195 کیچز وکٹ کے عقب میں اور 5 بطور فیلڈر تھامے ہیں۔

انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بطور وکٹ کیپر 57 کیچز لیے ہیں، دھونی سے قبل کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو اور ڈیوڈ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 200 کیچز تھامے ہیں، بھارت میں دنیش کارتھک 192 کیچز لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔