بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
بھارت ایکچوئل لائن آف کنٹرول پرچین کے ساتھ کارروائی میں امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے،امریکی مشیر:فوٹو:فائل

بھارت ایکچوئل لائن آف کنٹرول پرچین کے ساتھ کارروائی میں امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے،امریکی مشیر:فوٹو:فائل

امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تونتائج بھگتنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیرقومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

انہوں نے کہ امریکی پابندیوں کیخلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پرسخت پابندیاں عائد کریں گے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پریہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔