اپوزیشن نے حمزہ شہباز کا نام وزیراعلی پنجاب کے لئے نامزد کر دیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 2 اپريل 2022
مسلم لیگ ن کا 186 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کا 186 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ

 لاہور: پنجاب میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن سے وزیر اعلی کا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کی باہمی مشاورت سے حمزہ شہباز کا نام وزیر اعلی کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے، اس بارے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے منظوری دیے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ کو حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کروائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے186 ارکان کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور وہ ایوان میں یہ تعداد ثابت بھی کریں گے۔ ترین گروپ کی جانب سے بھی انہیں نہ صرف مکمل سپورٹ حاصل ہے بلکہ علیم گروپ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔